ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہندوستان کی دہشت گردی مخالف جنگ میں افغانستان کو ہے یقین:سفیر

ہندوستان کی دہشت گردی مخالف جنگ میں افغانستان کو ہے یقین:سفیر

Wed, 17 Aug 2016 19:55:03    S.O. News Service

نئی دہلی، 17؍اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کشمیر معاملے پر ہند۔پاک تعلقات میں کشیدگی کے درمیان افغانستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی اصل کوششوں کی آج تعریف کی اور کہا کہ اسٹریٹجک مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے دہشت گردی کا استعمال روکنا چاہئے۔افغان سفیر محمد ابدالی نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ ہتھیارکے طور پر دہشت گردی کا استعمال کئے جانے کو برداشت نہیں کیا جانا چاہئے اور چیلنج سے نمٹنے کے لئے متحدہ جنگ ہونی چاہئے۔ابدالی نے کہا کہ امن کے لئے ہندوستان کی جدوجہد اور ایک پرامن، مستحکم علاقے کے لئے ہندوستان کی جدوجہد پر سوال نہیں اٹھانا چاہئے۔دہشت گردی سے لڑنے کی ہندوستان کی اصل کوششوں میں ہمارا پورا یقین ہے۔
یوم آزادی کے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے بلوچستان، گلگت اور پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کا ذکر کئے جانے کے تناظر میں پوچھے ایک سوال کا وہ جواب دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گردی کا استعمال ہتھیار کے طور پر ہو رہا ہے، منتخب طور پر اچھے اور برے دہشت گرد کے طور پر ہو رہا ہے۔سفیر نے امید ظاہر کی کہ علاقے کے ممالک، خاص طور پر ہندوستان، پاکستان، چین، روس اور ایران متحد ہوں گے اور دہشت گردی کی برائی سے لڑنے کے لئے ایک مشترکہ دہشت گردی مخالف حکمت عملی پر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان ممالک کا ایک مشترکہ مستقبل اوراشتراکی ترقی ہے۔


Share: